شاہ رخ خان نے آریان کی سیکیورٹی کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں؟

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی کے بعد سیکیورٹی کے لیے چند اہم فیصلے کیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ، شاہ رخ خان نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ آریان کے لیے کسی نئے شخص کی خدمات حاصل کرنے کے بجائے، اپنے قابل اعتماد باڈی گارڈ روی سنگھ کو اپنے بیٹے کی حفاظت کی ذمہ داری دیں گے اور اپنے لیے نیا باڈی گارڈ ڈھونڈیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ آریان ایسے شخص نہیں ہیں جو کسی نئے شخص کے ساتھ آرام سے بات چیت کرلیں لیکن وہ شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کو برسوں سے جانتے ہیں اور ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔اس حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آریان کو ہر جمعہ کو این سی بی کے دفتر میں پیش ہونا ہے اور کیس کی تحقیقات کرنے کے لیے نئی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے انہیں بار بار طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ لہٰذا، ایسے میں شاہ رخ کو لگتا ہے کہ آریان کیلیے کسی جان پہچان والے شخص پر بھروسہ کرنا ہی بہتر ہے۔خیا ل رہے کہ اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اداکار شاہ رخ خان بیٹے آریان کی آرتھر روڈ جیل سے رہائی کے بعد ان کے لیے ایک قابل اعتماد باڈی گارڈ کی تلاش میں ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔جبکہ اس کیس میں ضمانت مل جانے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کل آرتھر روڈ جیل سے 31 اکتوبرکو رہا کردیا گیا تھا۔

 

Related Articles