سعودی عرب توانائی مارکیٹ کے استحکام کے لیے پْرعزم ہے:ولی عہد شہزادہ محمد
ریاض،نومبر۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک توانائی کی عالمی مارکیٹ کی سلامتی اور استحکام کے لیے پْرعزم ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو بورس جانسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے توانائی کی عالمی مارکیٹ اور ماحول کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پرگفتگو میں اس بات پر زوردیا کہ سعودی عرب کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی اور ان کے انتظام کے لیے دستیاب محفوظ ٹیکنالوجیزکو بروئے کار لائے گا اور اس نے ان کے ذریعے توانائی کی عالمی مارکیٹوں کی سلامتی اوراستحکام کا پختہ عزم کررکھا ہے۔