اداکارہ پر شوہر کا تشدد، اسپتال منتقل
ممبئی،نومبر۔بھارتی ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے کو مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران شدید چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا جب کہ پولیس نے مارپیٹ کے الزام میں ان کے شوہر سیم بمبئی کو گرفتار کر لیا۔میڈیا کے مطابق پونم نے اپنے شوہر پر مارپیٹ کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو شکایت کی جس کے بعد سیم بمبئی کو گرفتار کر لیا گیا۔خبروں کے مطابق مبینہ طور پر تشدد کی وجہ سے اداکارہ کے سر، آنکھوں اور چہرے پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔پولیس نے بتایا ہیکہ مقدمہ درج کرنے کے بعد پونم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ اس معاملے کی تحقیقات ابھی کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ پونم اور سیم نے ستمبر 2020 میں شادی کی جس کے چند دن بعد ہی پونم نے اپنے شوہر پر جسمانی طور پر ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔