امت شاہ اتراکھنڈ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
نئی دہلی ، اکتوبر۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج یعنی جمعرات کو اتراکھنڈ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اورصورتحال کا جائزہ لیں گے۔مسٹر شاہ دوپہر کو اتراکھنڈ پہنچنے والے ہیں جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے تاکہ نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے۔قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے کم از کم 50 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ریاستی انتظامیہ مختلف مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے اشتراک سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود بھی اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی تھی اور انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔