کانگریس کا ڈی این اے پاکستان پرستی کا: شیوراج

بھوپال، جنوری۔ کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کی جانب سے ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے کے مدے پرمدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ کانگریس کا ڈی این اے پاکستان پرستی کا ہے۔یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر چوہان نے کہا کہ کانگریس کبھی سرجیکل اسٹرائیک کے، کبھی رام سیتو اور کبھی شری رام کے وجود کے ثبوت مانگتی ہے۔ مسٹر سنگھ فی الحال راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہیں اور ایسے ثبوت مانگ رہے ہیں۔ وہ فوج کے حوصلے پست کرنے کا گناہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مسٹر گاندھی سے جواب طلب کیا کہ ان کی یہ کیسی بھارت جوڑو یاترا ہے، جس میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ ان کے ساتھ ہے۔ مسٹر گاندھی فوج پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ یہ حب الوطنی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی مدھیہ پردیش مسٹرسنگھ کے دور حکومت میں سیمی کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔ کانگریس کم از کم فوج کے حوصلے پست کرنے کا گناہ نہ کرے۔

Related Articles