جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا دورہ اسرائیل، سیاسی قیادت سے ملاقاتیں
تل ابیب،اکتوبر۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بطور حکومتی سربراہ یہ ان کا آخری غیر ملکی دورہ ہو گا۔آج اتوار کو وہ یروشلم میں اسرائیلی صدر اسحاق ہیرزوگ، وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائیر لیپیڈ سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ایرانی جوہری پروگرام بھی بات چیت کا حصہ ہو گا۔مرکل اس کے بعد ہولوکاسٹ کی یادگار پر پھول پر چڑھائیں گی۔ انہیں اسرائیل کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جا رہی ہے۔ مرکل کل پیر کو واپس جرمنی لوٹیں گی۔