ٹوئنکل کھنہ نے منداکنی جیسے لباس میں گانا پکچرائز کرانے سے انکار کردیا تھا
ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کی سابق اداکارہ اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ انھوں نے ایک فلم ڈائریکٹر کی اس پیشکش کو رد کردیا تھا جس میں انھوں نے ایک بارش پر مبنی گانے کے منظر کے لیے ان سے اداکارہ منداکنی کے انداز کا لباس پہننے کو کہا تھا۔ ماضی کے لیجنڈری ہیرو راجیش کھنہ اور اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے ایک اور عہد ساز اداکارہ وحیدہ رحمان کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران اس واقعہ کا تذکرہ کیا اور کہا کہ فلم ڈائریکٹر کی تجویز ناقابل قبول تھی جسے میں منع کردیا۔ٹوئینکل کے مطابق اس کے بعد اس ڈائریکٹر نے مجھ سے پھر کبھی بات کی اور نہ ہی آئندہ اس نے مجھے اپنی کسی فلم میں کاسٹ کیا۔یاد رہے کہ ماضی کی اداکارہ منداکنی نے 1985 میں راج کپور کی فلم رام تیری گنگا میلی میں فحش قسم کا لباس پہن کر ایک گانا پکچرائز کرایا تھا۔