کیلی فورنیا کی آگ دنیا کے سب سے بلند قامت درخت کی جانب بڑھ رہی ہے

کیلی فورنیا،ستمبر-کیلی فورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے درخت کو آگ کی لپیٹ میں آنے کے خطرے کا سامنا ہے۔امریکی ریاست میں متعلقہ حکام نے جمعے کی شام بتایا کہ آگ بجھانے والی ٹیموں نے سیکوئیا نیشنل پارک میں بعض دیو ہیکل درختوں کی جڑوں کو فائر پروف مواد سے ڈھانپ دیا ہے۔ ان درختوں میں دنیا کا سب سے بڑا درخت "جنرل شرمن” بھی شامل ہے۔حالیہ آگ کے سبب سیکوئیا نیشنل پارک کو رواں ہفتے بند کر دیا گیا تھا۔حادثات سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے وفاقی نظام کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آنے والے علاقے کا مجموعی رقبہ 11 ہزار ایکڑ سے زیادہ ہے۔یاد رہے کہ جنرل شرمن سیکوئیا نیشنل پارک میں موجود 2000 دیگر درختوں سے زیادہ بلند ہے۔ اس کی اونچائی 83 میٹر ہے۔ تنے کے پاس اس کا حجم 11 میٹر ہے۔ پارک میں موجود زیادہ تر درختوں کی عمر 3000 سال سے زیادہ ہے۔

 

Related Articles