سعودی اور امریکی وزرا خارجہ کی افغانستان کی صورت حال پربات چیت


ریاض/واشنگٹن،۳؍ستمبر,جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ وزیرخارجہ انٹنی بلنکن نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فون پر افغانستان کی صورتحال اور دیگر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔بلنکن نے سعودی وزیر خارجہ کو دونوں ممالک کے درمیان طویل اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے واشنگٹن کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔دونوں وزرا خارجہ کیدرمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی مسائل بات چیت اور سعودی عرب کے شہر ابھا پر حوثیوں کے تازہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔دریں اثناء سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘نے اطلاع دی ہے کہ سعودی وزیر خارجہ اور ان کے امریکی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔فون پر دونوں وزراء نے مملکت سعودی عرب اور امریکا کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور تمام مشترکہ شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خطے کی نمایاں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles