سپرٹیک ایم رالڈ معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کے حوالے

لکھنؤ:02ستمبر, اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دو ٹاورمعاملے میں ریئل اسٹیٹ کمپنی سپرٹیک ایمرالڈ اور نوئیڈا ڈیولپمنٹ کے افسران کے درمیان خفیہ تعلقات کا انکشاف کرنے کے لئے جمعرات کو خصوصی جانچ ٹیم(ایس آئی ٹی) کی تشکیل دئیے جانے کا حکم دیا ہے۔مسٹر یوگی نے ہدایت دیا کہ سال 2004تا 2007 کے درمیان اس معاملے سے وابستہ سبھی افسران کی فہرست بنائی جائے اور ان کی جواب دہی طے کی جائے۔ سبھی خاطیوں کے خلاف مجرمانہ معاملے درج کرتےہوئے ایک متعینہ مدت کے اندر کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔اس معاملے میں بدھ کی رات نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں محکمہ منصوبہ بندی کے سابق ڈائرکٹر کو معطل کردیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے منگل کو سپر ٹیک کے ایمرالڈ کورٹ پروجکٹ کے 40منزلہ ٹاو16اور17 کو غیر قانونی ٹھہراتے ہوئے منہدم کرانے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔




