این سی ڈی سی نے دھان خرید کےلئے 19444 کروڑ روپے کی منظوری دی
نئی دہلی، نیشنل کو آپریٹو ڈولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) نے چھتیس گڑھ،ہریانہ اور تلنگانہ کو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر اس سال خریف سیزن میں دھان کی خرید کےلئے 19444 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔
وزارت زراعت کے مطابق یہ رقم اس لئے منظور کی گئی ہے تاکہ ریاستوں کے مارکیٹنگ فیڈریشنوں کو اپنی اپنی کوآپریٹو تنظیموں کے ذریعہ طے مدت کے طورپر دھان کی خرید کرنے کے عمل میں مدد ملے۔ چھتیس گڑھ کے لئے سب سے زیادہ 9000 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ ہریانہ کےلئے 5444 کروڑ روپے اور تلنگانہ کےلئے 5500 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
کووڈ کی وبا کے دوران این سی ڈی سی کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم سے ان تینوں ریاستوں کے کسانوں کو بےحد ضروری مالی مدد حاصل ہوگی۔ مناسب وقت پر اٹھائے گئے اس قدم سے ریاستوں کی ایجنسیاں فوری خرید کے عمل کو شروع کر سکیں گی۔ اس سے کسانوں کو حکومت کے ذریعہ نوٹیفکیشن کم از کم امدادی قیمت پر اپنی پیداوار بیچنے میں ضروری مدد ملے گی۔