کووِڈ۔19: روسی کمپنیوں کی فروری 2021 تک زیادہ سے زیادہ ویکسین بنانے کا منصوبہ
ماسکو، روسی کمپنیوں کی فروری 2021 تک عالمی وبا کووِڈ۔19 کے خلاف جنگ کے لیے ویکسین بنانے کی زیادہ سے زیادہ استعداد تک پہنچنے کا منصوبہ ہے۔
روسی صنعت و تجارت کے وزیر ڈینس منٹوروو نے روسی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ،’ہم امید کرتے ہیں کہ اکتوبر میں 500,000 ویکسین خوراک تیار ہوگی، سال کے آخر تک دو سے تین ملین خوراک۔ ہم اگلے سال کے فروری تک زیادہ سے زیادہ استعداد تک پہنچنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں‘۔
وزیر نے زور دے کر کہا کہ دیگر ممالک میں روس، کورونا ویکسین کی تقسیم، مشترکہ پروڈکشن انڈرٹیکنگس کا کنٹریکٹ اور بیرون ملک صحت نظام کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ اس سے گھریلو ویکسین کی سپلائی منفی طور پر متاثر نہیں ہوگی۔
گذشتہ، 11 اگست کو روسی حکومت نے سرکاری طور پر دنیا کے پہلے کورونا وائرس ویکسین کا رجسٹریشن کیا جسے’اسپوتنک وی‘ کہا گیا۔
روس اب تک 20 سے زائد ممالک کے ساتھ ایک ارب سے زیادہ ویکسین کی خوراک دینے اور پانچ ملکوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر بنانے کے لیے معاہدوں تک پہنچ چکا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روسی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ 15 اکتوبر تک روس کے اسپوتنک وی کورونا وائرس ویکسین کے نظام الاوقات کو بیلاروس کو حتمی طور پر دے دے۔
یو این آئی،ایم اے۔