اداکار کیون کوسٹنر اور اہلیہ کی درمیان 19 سالہ رفاقت کے بعد علاحدگی
لاس اینجلس،مئی۔اداکار کیون کوسٹنر اور ان شریک حیات کرسٹین بومگارٹنر، تقریباً 19 سال رفاقت کے بعد طلاق لے رہے ہیں۔ اداکار کے نمائندے نے منگل کو بتایا۔کیون کوسٹنر کے نمائندے آرنلڈ رابنسن نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ حالات اس حد تک بے قابو سے باہر ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں مسٹر کوسٹنر کو شادی ختم کرنا پڑی” 68 سالہ کیون کوسٹنر جو ٹی وی کے "یلو اسٹون” اور "ڈانسز ود وولوز”، "دی باڈی گارڈ” اور "بل ڈرہم” جیسی فلموں کے لیے آسکر اور ایمی ایوارڈ جیت چکے ہیں، کی یہ دوسری شادی تھی۔کوسٹنر اور بومگارٹنر جو ایک ہینڈ بیگ ڈیزائنر تھیں 1998 میں ملے تھے اور 2004 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ان کے دو بیٹے ہیں جن کی عمریں 14 اور 15 سال اور ایک 12 سالہ بیٹی ہے۔کوسٹنر کے پچھلے رشتوں سے چار بالغ بچے بھی ہیں۔