بی جے پی تمام طبقات کے بہبود کے لئے کام کررہی ہے:یوگی
پریاگ راج:مئی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت ہرسماج و ہر طبقے کے افراد کی بہبود کے لئے کمر بستہ ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کی منھ بھرائی کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی ہے۔بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر پریاگ راج میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ حکومت بنیادی وصول سب کا ساتھ،سب کا وکاس کے فارمولے کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا’اپوزیشن پارٹیوں نے منھ بھرائی کی سیاست کی جس سے تفریق پیدا ہوئی اور سوسائٹی کو تقسیم کردیا لیکن ہم نے تمام کی ترقی کے لئے کام کیا ہے۔ آج یوپی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئی بلندیوں پر پہنچ رہا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ مودی کی لیڈرشپ میں دنیا میں ملک کے افتخار میں اضافہ ہوا ہے۔اس ضمن میں انہوں نے ہندوستان کے کی۔20ممالک کی صدارت کا خصوصی ذکر کیا۔یوپی کی بدلتی تصویر کے دعوی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ یوپی مستقبل میں طمنچوں کے بجائے آئی ٹی ہب کے طور پر جانا جائے گا۔بی جے پی کے میئر امیدوار امیش چندرا گنیش کیسروانی کو ووٹ کرنے کی اپیل کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مفت علاج فراہم کررہی ہے۔ساتھ ہی پی ایم آواس یوجنا کے تحت رہائشی مقامات،سوچھتا مشن کے تحت بیت الخلاء اور اجولا اسکیم کے تحت ایل پی جی سلنڈر فراہم کررہی ہے۔یوگی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 24گھنٹے بجلی فراہمی کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔اور گاوں، گالیوں اور گھروں سے تاریکی کو دور کیا ہے۔سال 2017 سے پہلے لوگ تیوہاروں میں خوف و دہشت محسوس کرتے تھے لیکن آج یوپی میں ہر طرف خوشحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ’آج یوپی میں ہر چیز بہتر ہےریاست میں نہ تو کرفیو لگتا ہے اور نا ہی فساد ہوتا ہے۔اور ایسا صرف حکومت کی کریمنلس کے تئیں زیرو ٹالیرنس کی پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔