پرتاپگڑھ کی بند پڑی فیکٹری اے ٹی ایل کی انڈسٹریل ہب کے طور پر کی جائے گی توسیع : وزیر اعلی یوگی

پرتاپ گڑھ /مئی ۔صوبہ کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بھائی بہن کی جوڑی و بوا ببوعہ کی حکومت نے پرتاپگڑھ کی اے ٹی ایل فیکٹری کو بند کرایا ،اور ہماری حکومت اے ٹی ایل فیکٹری کو انڈسٹریل ہب کے طور پر توسیع کرنے کا کام کرنے جا رہی ہے ۔رام گمن پتھ فور لین بنایا جائے گا ،جو پرتاپگڑھ سے ہوکر گزرے گا ،اور گنگا ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام 2025 کمبھ میلے سے قبل مکمل کر لیا جائے گا ۔انہوں نے دوشنبہ کو یہاں شہر کے گورمنٹ انٹر کالج کے احاطہ میں نگرپالیکا چیئرمین عہدے کے امیدوار ہری پرتاپ سنگھ کی حمایت میں عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔وزیراعلی یوگی نے کہا کہ ضلع میں بائی پاس روڈ کی منظوری دی گئی ہے ۔پرتاپگڑھ میں میڈیکل کالج کے قیام کے ساتھ عالمی سطح پر ایک شناخت قائم کرنے والے امرت پھل آونلہ کو ایک پروڈکٹ ایک ڈسٹرکٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔عوام کی بنیادی سہولت کے لئے غریبوں کو مکان ، بیت الخلاء ،پکوان گیس اور گاوں گاوں بجلی دینے کا کام کیا ہے ،اب جل جیون مشن کے تحت گھر گھر نل پہونچانے کا منصوبہ ہے ۔سماج وادی پارٹی و بی ایس پی کی حکومتوں نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں طمنچہ پکڑایا ،اور ہماری حکومت نے ٹیبلٹ دینے کا کام کیا ہے ۔گزشتہ حکومتوں میں تاجروں سے تاوان وصول کیا جاتا تھا ،آج مافیا صوبہ چھوڑ کر فرار یا تو جیل میں ہیں ،اور سر نیچے کر گلے میں تختی لٹکا کر چل رہے ہیں ،اور جس نے بھی سر اٹھانے کی کوشش کی وہ اوپر چلا گیا ۔گزشتہ حکومتوں نے شہروں میں کوڑے کا انبار لگایا ،اور ہماری حکومت نے اسمارٹ سٹی بنانے کا کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک نظریات کا بورڈ ہوگا تو شہر میں ترقی ہوگی ۔ترقی کے لئے نگرپالیکا چیئرمین امیدوار ہری پرتاپ سنگھ و نگرپنچایتوں میں بی جے پی امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔اس موقع پر خصوصی طور سے ایم پی سنگم لال گپتا و دیگر بی جے پی عہدے دار و کارکنان موجود رہے ۔

Related Articles