کیا انڈومی انسٹنٹ نوڈلزمیں کینسرپیدا کرنے والے اجزاپائے جاتے ہیں؟
جکارتہ،اپریل ۔ مشہورانسٹنٹ نوڈلزبنانے والی پیرنٹ کمپنی انڈومی نے وضاحت کی ہے کہ اس کی مصنوعات میں سرطان پیداکرنے والے اجزا نہیں پائے جاتے ہیں۔اس نے کارسینوجنز کا پتاچلنے کی اطلاعات کے بعد اپنی مصنوعات کے صحت کے لیے محفوظ ہونے کا دفاع کیا ہے۔انڈوفوڈ(آئی سی بی پی) کے ڈائریکٹرتوفیق ویرات مدجانے ایک بیان میں کہاکہ’’ہم اس بات پرزوردینا چاہتے ہیں کہ انڈونیشی نیشنل ایجنسی فارڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول (بی پی اوایم آرآئی)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ہمارے انڈومی انسٹنٹ نوڈلز کھانے کے لیے محفوظ ہیں‘‘۔انڈونیشیا میں آئی سی بی پی کی طرف سے تیارکردہ تمام فوری نوڈلز کے لیے کوڈیکس اسٹینڈرڈ اور’’بی پی اوایم آرآئی‘‘کے مقرر کردہ فوڈ سیفٹی معیارات کے مطابق پروسیس کیا جاتا ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ’’ہمارے انسٹنٹ نوڈلزکو انڈونیشین نیشنل اسٹینڈرڈ سرٹی فیکیٹ (ایس این آئی) مل چکا ہیاوربین الاقوامی معیار کی بنیاد پر تصدیق شدہ پروڈکشن تنصیبات میں تیارکیا جاتا ہے‘‘۔انڈونیشیاکے فوڈبرانڈانڈوفوڈ نے ملائیشیا اور تائیوان کی جانب سے کینسرپیدا کرنے والے اجزا ایتھیلین آکسائڈ کے خدشات کے پیش نظر خصوصی چکن ذائقے والے نوڈلز کو واپس لینے کے بعد حفاظتی معیارات کا اعادہ کیا ہے۔ایتھیلین آکسائڈ ایک زہریلی، بے رنگ، بدبو دارگیس ہے جو طبی سازوسامان اورمسالوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ کینسرکے انفیکشن میں کردار ادا کر سکتی ہے۔خبروںکے مطابق تائپے شہر کے محکمہ صحت نے پروڈکٹ کو واپس بلالیاتھا جبکہ ملائیشیا کے حکام نے بدھ کے روز تمام داخلی راستوں پر چیکنگ کا حکم دیا تھا اورانھیں واپس بلانے کا حکم دیا تھا۔انسٹنٹ نوڈلزبنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی انڈوفوڈ سعودی عرب اور وسیع ترمشرقِ اوسط سمیت 90 سے زیادہ ممالک کو اپنی مصنوعات کو برآمد کرتی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملک میں دستیاب مصنوعات استعمال کے لیے محفوظ ہیں کیونکہ یہ اپنے حفاظتی معیارات پر پورا اترتی ہیں۔دنیا کے مشہور انسٹنٹ نوڈل برانڈ کو 1972 میں چکن کے ذائقے کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا،جس نے توجہ حاصل کرنے کے بعد اپنی پیش کش کوبڑھاتے ہوئے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ‘می گورنگ’ ذائقے کو شامل کیا۔اس کی تیاری میں آسانی، سستی اور مختلف ذائقے اسے انڈونیشیا اورعالمی سطح پرایک مقبول ناشتہ بناتے ہیں۔z