ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 165.70 کروڑسے متجاوز
نئی دہلی، جنوری ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 62 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 165.70 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 لاکھ 22 ہزار 682 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 165 کروڑ 70 لاکھ 60 ہزار 692 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 34 ہزار 281 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 84 ہزار 937 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.59 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 14.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں تین لاکھ 52 ہزار 784 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 87 لاکھ 13 ہزار 494 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور یہ شرح 94.21 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 16 لاکھ 15 ہزار 993 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور ا سکی مجموعی تعداد72 کروڑ 73 لاکھ 90 ہزار 698 ہوچکی ہے۔