من کی بات کی متاثر کن کہانیاں ہم وطنوں کو متاثر کرتی ہیں: اشونی
نئی دہلی، اپریل ۔ مرکزی وزیر اشونی چوبے نے پروگرام من کی بات کو حوصلہ افزا، متاثر کن، ذمہ دارانہ اور بھارت بودھ کے جذبے کو بیدار کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی متاثر کن کہانیاں ہم وطنوں کو متاثر کرتی ہیں۔مسٹر چوبے نے من کی بات کا 100 واں ایڈیشن آج اپنے پارلیمانی حلقہ بکسر میں پارٹی کارکنوں اور لوگوں کے ساتھ سنا۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2014 میں وجے دشمی کے مبارک موقع پر من کی بات کا سفر شروع ہواتھا اس کے بعد سے آج تک اس کا ہر ایڈیشن اپنے آپ میں خاص رہا ہے۔ من کی بات سے ملک بھر سے، ہر کونے سے، ہر عمر کے لوگ جڑے ہوئے ہیں۔ اس کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی نے بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ، سوچھ بھارت تحریک، کھادی سے محبت، فطرت کی بات، آزادی کا امرت مہوتسو، امرت سروور جیسے کئی موضوعات پر ہم وطنوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔انہوں نے کہا کہ من کی بات سے متعلق موضوع ایک عوامی تحریک بن چکا ہے۔ ہر ایڈیشن کی طرح یہ ایڈیشن بھی اپنے آپ میں خاص اور متاثر کن تھا۔ ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ اس سے جڑے۔