تیونس کے ساحلوں سے 93 تارکین وطن کو بچا گیا
تیونس، اپریل ۔ تیونس کے کوسٹ گارڈ نے بحیرہ روم عبور کرکے اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے کل 93 غیر دستاویزی تارکین وطن کو بچا لیاہے۔تیونس کے نیشنل گارڈ کے ترجمان، حسین الدین جبالی نے ایک بیان میں کہا ’’غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کارروائی کے ایک حصے کے طور پر ہفتے کی رات دیر گئے ایسی تین کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔‘‘سب سے پہلی کوشش کو جنوب مشرقی صوبے سفیکس میں ناکام بنایا گیا، جہاں سب صحارا افریقی قومیتوں کے 42 تارکین وطن کو ڈوبتی ہوئی کشتی سے بچایا گیا تھا۔دیگر دو کوششوں کو ملک کے مرکزی ساحل پر نیشنل گارڈ یونٹ نے ناکام بنا دیا، جہاں 51 سب صحارن کو بچایا گیا۔وسطی بحیرہ روم میں واقع، تیونس یورپ میں غیر قانونی امیگریشن کے لیے مقبول ترین ٹرانزٹ پوائنٹس میں سے ایک رہا ہے۔تیونس کے حکام کی جانب سے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کے باوجود تیونس کے راستے اٹلی پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔