معروف کورین بینڈ ایسٹرو کے 25 سالہ گلوکار مردہ حالت میں کمرے میں پائے گئے
نیویارک،اپریل۔ایسٹرو کے پاپ کے میوزک بینڈ آسترو (Astro ) کے ممبر مون بن جمعرات کی شب اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ نامور میوزیشن کی عمر 25 سال تھی، اس امر کی تصدیق میوزک لیبل فنتاگیو (Fantagio ) نے کر دی۔سیول پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر جو شواہد مل رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ میوزیشن نے اپنی جان خود لی ہے۔فنتاگیو میوزک لیبل نے مون بن کی موت کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خبر دی۔ جس کے بعد سے ہی مون بن کے مداحوں کا ان کی اچانک موت کو لے کر تعزیتی پیغامات دیے جارہے ہیں۔مون بن نے 2016 میں کے پاپ کے میوزک بینڈ آسترو میں ڈیبیو کیا۔ اس بینڈ کے دیگر ممبران میں جن جن، ایم جے ، یون سان ہا شامل ہیں۔مون بن اور سان ہا نے گذشتہ مہینے ہی ایک ساتھ ایشیا ٹور میں پرفارم کیا۔ اگلے ہی ماہ بوسان میں سان ہا اور مون بن کی جوڑی نے پرفارم کرنا تھا۔ مون بن نے 2009 میں بطور چائلڈ ایکٹر کورین ڈرامے بوائز اورر فلورز میں ڈیبیو کیا۔