سلمان خان کا فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی کارکردگی سے متعلق دلچسپ جواب

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان عرف سلّو بھائی کی بڑی اسکرین پر فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے ساتھ 4 سال بعد واپسی کے لیے تیار ہیں۔سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کی اس فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے ہدایتکار فرہاد سمجی ہیں۔اْنہوں نے فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر بتایا کہ یہ فلم ایک مکمل پیکج ہے جس میں ایکشن، رومانس اور فیملی ڈرامہ جیسے عناصر شامل ہیں۔ اسی دوران ہدایتکار فرہاد سمجی نے کہا کہ سْپر اسٹار شاید لوگوں کو مل جائیں ساتھ کام کرنے کے لیے لیکن سلمان خان بہت کم لوگوں کو ملتے ہیں۔یہ بات سن کر سلمان خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر یہ فلم کامیاب نہیں ہوئی تو یہی ہدایتکار صاحب مجھ سے کہیں گے کہ اسی عام آدمی کی وجہ سے فلم ناکام ہوئی لیکن فلم کا اصل اسکرپٹ ابھی بھی میرے پاس ہے جوکہ اْنہوں نے تبدیل کیا ہے۔اداکار نے اپنے مذکورہ بیان میں 2014ء میں فرہاد سمجی کی اکشے کمار کے ساتھ بنائی گئی فلم تامل فلم ’ویرم‘ کا ریمیک’بچن پانڈے‘ بنانے کی کوشش کی لیکن بعد میں انہوں نے’بچن پانڈے‘ کے اسکرپٹ کو ایک اور تامل فلم ’جگرتھنڈا‘ کا ریمیک بنانے کے لیے تبدیل کیا۔ اب کیونکہ فرہاد سمجی کے پاس دنوں مذکورہ تامل فلموں کے ریمیک بنانے کے حقوق موجود تھے اس لیے اْنہوں نے فلم’ویرم‘ کے اسکرپٹ میں کچھ تبدیلیاں کرکے نئی فلم بنائی جس کا نام ہے’کسی کا بھائی کسی کی جان‘۔

Related Articles