سنٹرل پولیس فورس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے امتحان 13 علاقائی زبانوں میں ہوگا
نئی دہلی، اپریل ۔ وزارت داخلہ نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے لئے ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) امتحان منعقد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ تاریخی فیصلہ داخلہ اور تعاون کے وزیر امت شاہ کی پہل پر سی اے پی ایف میں مقامی نوجوانوں کی شرکت بڑھانے اورعلاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ہندی اور انگریزی کے علاوہ سوالیہ پرچہ درج ذیل 13 علاقائی زبانوں میں ترتیب دیا جائے گا۔آسامی، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، کنڑ، تمل، تیلگو، اوڈیا، اردو، پنجابی، منی پوری اور کونکنی۔اس فیصلے کے نتیجے میں لاکھوں امیدوار اپنی مادری زبان یا علاقائی زبان میں امتحان میں شرکت کر سکیں گے جس سے ان کے انتخاب کے امکانات بڑھ جائیں گے۔وزارت داخلہ اور اسٹاف سلیکشن کمیشن متعدد ہندوستانی زبانوں میں امتحان کے انعقاد کو آسان بنانے کے لیے موجودہ ایم او یو کے ضمیمہ پر دستخط کریں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعے منعقد کیے جانے والے بڑے امتحانات میں سے ایک ہے، جس میں ملک بھر سے لاکھوں امیدوار شرکت کرتے ہیں۔ ہندی اور انگریزی کے علاوہ یہ امتحان 1 جنوری 2024 سے 13 علاقائی زبانوں میں لیا جائے گا۔اس فیصلے کے بعد، توقع ہے کہ ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں مقامی نوجوانوں کواپنی مادری زبان میں امتحان دینے کے اس موقع کا استعمال کرنے اورملک کی سروس میں کیریئر بنانے کے لئے بڑی تعداد میں آگے آنے کی حوصلہ افزائی کے لئے وسیع مہم شروع کریں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ علاقائی زبانوں کے استعمال اور ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔