کجریوال نے 150 الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھا کر تین دن تک مفت سفر کا تحفہ دیا

نئی دہلی، مئی۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے منگل کو 150 الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی جس میں مسافر تین دن تک مفت سفر کریں گے۔کجریوال نے ٹویٹ کیا، "دہلی نے آج آلودگی کے خلاف جنگ میں ایک نیا باب شروع کیا ہے۔ آج سے دہلی کی سڑکوں پر ایک ساتھ 150 الیکٹرک اے سی بسیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ میں نے بھی بس میں سفر کیا، اس میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔ آپ کو دہلی کی لگژری الیکٹرک بس میں ایک بار ضرور سفر کرنا چاہیے“۔ بس میں سفر کرنے کے بعد انہوں نے لوگوں سے کہا، ‘یہ آپ کی بسیں ہیں۔ برائے مہربانی ان کا خیال رکھیں، انہیں گندا نہ کریں۔ دہلی حکومت نے آئندہ 10 سالوں میں الیکٹرک بسیں حاصل کرنے کے لیے 1862 کروڑ روپے مختص کیے ہیں جبکہ مرکز نے اس کے لیے 150 کروڑ روپے دئیے ہیں۔ حکومت نے ایک سال میں 2000 الیکٹرک بسیں لانے کا ہدف رکھا ہے۔ دہلی حکومت نے مسافروں کے لیے تین دن تک ان بسوں میں مفت سفر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میںبتایا گیا ہے کہ 24 سے 26 مئی تک تمام مسافر ڈی ٹی سی کی الیکٹرک بسوں میں مفت سفر کر سکیں گے۔

 

Related Articles