سیتارمن نے کناڈا کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی
واشنگٹن،اپریل۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) عالمی بینک گروپ(ڈبلیو بی جی) کی 2023موسم بہار کے سیشن میں جمعہ کو کناڈا کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخزانہ کرسٹیا فریلینڈ سے بھی ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کے ذریعے سے اطلاع دی۔ دونوں لیڈر اس بات پر راضی ہوئے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جلد سے جلد وزارتی مالیاتی بات چیت ہونی چاہئے۔ دونوں وزیروں نے اتفاق کیا کہ بین الاقوامی ٹیکس پر حل ایک ساتھ جلد سے جلد نافذ کیا جائے اور اس بین الاقوامی ٹیکس معاہدے کے دونوں ستونوں کے لئے ایک مضبوط عزم کا اظہار کیاگیا۔