شام: ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر سلیمانیہ ہوائی اڈے پر ترک حملے میں محفوظ

دمشق،اپریل۔شام میں کردوں پر مشتمل سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے کمانڈر مظلوم عبدی سلیمانیہ ہوائی اڈے پر ترکی کے ایک حملے میں بال بال بچ گئے۔ایک نجی ذریعے نے شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر پر انتباہی ترک حملے کی تصدیق کی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کا مقصد عبدی کو جان سے مارنا نہیں تھا، جو حملے کے وقت ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سلیمانیہ ہوائی اڈے کے قریب دھماکا ترک ڈرونز کے حملے کی وجہ سے ہوا۔ایک کرد خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ عبدی نے سلیمانیہ میں انسداد دہشت گردی کے ہیڈ کوارٹر میں امریکیوں اور کردستان کی پیٹریاٹک یونین کی قیادت سے ملاقات کی اور ملاقات کے بعد وہ ہوائی اڈے گئے۔ اس وقت ایک ڈرون نے ان کے ٹھکانے کے قریب ایک مقام کو نشانہ بنایا۔ ڈرون نے عبدی اور اس کے ساتھیوں کو براہ راست نشانہ نہیں بنایا۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ امریکی شخصیات ایس ڈی ایف کمانڈر کے ساتھ تھیں۔قبل ازیں عراقی ٹی وی چینل السامریہ نے ملک کے شمال میں واقع سلیمانیہ ہوائی اڈے کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ جمعہ کی شام ہوائی اڈے کی دیوار کے قریب ایک دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایئر پورٹ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ دھماکے کی تحقیقات کر رہا ہے جس کی وجہ سے آگ لگی۔ مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔بیان میں زور دیا گیا کہ ہوائی اڈے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے اور یہ کہ پروازیں اور ہوائی اڈے معمولات شیڈول کے مطابق ہو رہی ہیں۔

Related Articles