ورلڈ کپ باہر منتقل کرنے کی بات نہیں کی گئی، بی سی سی آئی

دہلی،اپریل۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ میچوں کو بھارت سے باہر منتقل کرنے پر آئی سی سی اجلاس میں کوئی بات نہیں کی گئی۔ شیڈول کا اعلان ’مقررہ وقت‘ میں کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے تاحال بھارتی حکومت سے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیکس سے استثنیٰ حاصل نہیں کیا جو کہ یہ معاملہ آئی سی سی کے ساتھ دستخط کیے گئے میزبانی کے معاہدے کا حصہ ہے۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ اگر وہ یہ ٹیکس استثنیٰ حاصل کرنے میں ناکام رہا تو اس رقم کو آئی سی سی سینٹرل ریونیو پول کے اس کے حصے سے کاٹا جاسکتا ہے۔ میگا ایونٹ کے شیڈول سے متعلق معاملات پر رد عمل جاننے کے لیے سکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ دستیاب نہیں تھے لیکن ہفتہ کو آئی سی سی نے ایک بیان میں عالمی کپ کو ’یادگار ایونٹ‘ بنانے کا عزم کیا۔ جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہم عالمی معیار کی ون ڈے کرکٹ کے اہم ایونٹ کو دیکھنے کے لیے اکتوبر تک انتظار نہیں کرسکتے ، ورلڈ کپ 5 اکتوبر کو شروع ہوگا۔

Related Articles