شیوراج کے ہدایت پرمرینا کے ایس پی ہٹائے گئے
بھوپال،اپریل۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی ہدایت کے بعد مرینا پولیس کے سپرٹنڈنٹ آشوتوش باگری کوعہدے سے ہٹادیاگیا۔مسٹرچوہان کل مرینا دورے پرتھے۔اس دوران مقامی لوگوں نے ایس پی کے کام کے سلسلے میں شکایت کی تھی۔ وہیں کچھ معاملوں میں جلد اور موثر کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ ناراض تھے۔جس کے بعد مسٹر چوہان نے ایس پی کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔وزیر اعلی کے ہدایت کے بعد محکمہ داخلہ نے کل دیر رات ایس پی کو وہاں سے ہٹاکر ان کی تقرری راجدھانی بھوپال میں واقع پولیس ہیڈ کواٹر میں کر دی۔