دھمکیوں کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کی تائیوانی صدر سے ملاقات
واشنگٹن،اپریل۔چین کی جانب سے جوابی کارروائی کی دھمکیوں کے باوجودامریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی نے کیلیفورنیا میں تائیوان کی صدر سائی انگ وین سے ملاقات کی ہے۔ اسپیکر کیون میکارتھی 1979 کے بعد سے امریکی سرزمین پر کسی تائیوانی رہنما سے ملاقات کرنے والی سب سے سینئر امریکی شخصیت بن گئے ہیں۔کیون میک کارتھی ایک ریپبلکن رکن ہیں اور جو ایوان میں اپنے عہدے کی حیثیت سے امریکی قیادت کے درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے بدھ کی صبح لاس اینجلس کے قریب کیلیفورنیا کی سمی ویلی میں رونالڈ ریگن صدارتی لائبریری میں سائی انگ وین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے گزشتہ روز صبح لاس اینجلس کے قریب کیلیفورنیا کی سمی ویلی میں رونالڈ ریگن صدارتی لائبریری میں سائی انگ وین کا خیرمقدم کیا۔خیال رہے کہ چین نے اگست میں اس وقت کی ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائی پے کے دورے کے بعد تائیوان کے گرد جنگی مشقوں کا آغاز کیا تھا۔تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کاہ ایک چینی طیارہ بردار جہاز شین ڈونگ کیلیفورنیا میں تسائی انگ اور کیون میک کارتھی کے درمیان ملاقات سے قبل جزیرے کے جنوب مشرقی ساحل کے پانیوں میں تھا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ تائیوان کے صدر کے امریکہ سے گزرنے میں کوئی نئی بات نہیں ہے اور بیجنگ کو اسے کسی قسم کی کارروائی یا کشیدگی بڑھانے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔تسائی انگ اور کیون میک کارتھی کی امریکی سرزمین پر تائیوان کے صدر کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے لیے آمد سے پہلے رونلڈ ریگن لائبریری کی پارکنگ میں تائیوان کے جھنڈے لہراتے ہوئے تائیوان اور ہانگ کانگ کے حامیوں نے جیاؤ تائیوان کے نعرے لگائے۔چین نے بارہا کیون میکارتھی اور سائی انگ کے درمیان ملاقات کے خلاف متنبہ کیا جو 2019 کے بعد اپنے پہلے امریکی دورے پر ہیں۔