نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کو روکنے کے مطالبے پر وزیر دفاع کو طلب کرلیا
تل ابیب،مارچ۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعرات کے روز اپنے وزیر دفاع کو طلب کیا ہے۔نیتن یاہوکی لیکوڈ پارٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے لیکن اس کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔انھوں نے اسرائیلی میڈیا کی ان خبروں کے بعد وزیردفاع کو بْلا بھیجا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وزیردفاع یوآف گیلنٹ مذہبی قوم پرست حکومت کی عدالتی اصلاحات کو روکنے پر زور دیں گے۔نیتن یاہو کی ان مجوزہ عدالتی اصلاحات کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جن کی ماضی میں کوئی نظیرنہیں ملتی۔