ویرات کوہلی کی انوشکا شرما سے پہلی ملاقات کب ہوئی؟

ممبئی،مارچ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں بتادیا۔ویرات کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میری انوشکا شرما سے پہلی ملاقات 2013ء میں ہوئی تھی جب میں دورۂ زمبابوے کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا تھا۔ اْنہوں نے بتایا کہ میرے مینجر نیمجھے بتایا کہ مجھے انوشکا کے ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کروانی ہے۔ اْنہوں نے اعتراف کیا کہ میں انوشکا سے پہلی ملاقات کے دوران اتنا گھبرا گیا تھا کہ میں نے پہلی ہی ملاقات میں ان سے کافی عجیب سا مذاق کردیا۔ویرات کوہلی نے بتایا کہ گھبراہٹ کی وجہ سے، مجھے یہ احساس نہیں ہوا کہ ان کا قد کافی لمبا ہے تو جب میں نے اس ملاقات کے دوران اْنہیں ہیلز پہنے ہوئے دیکھا توکہا کہ ’کیا آپ کو پہننے کے لیے کوئی اس سے اونچی چیز نہیں ملی؟‘ تو انوشکا یہ سن کر چونک گئیں۔ اْنہوں نے بتایا کہ میں بہت گھبرایا ہوا تھا تو پہلی ملاقات کا آغاز کافی برا تھا لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ انوشکا بھی ایک عام انسان ہی ہے اور پھر ہم ایک دوسرے سے بات کرنے لگے تو پتہ چلا کہ ہم دونوں میں بہت ساری باتیں یکساں ہیں۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ اور اس طرح ہماری دوستی ہوگئی اور پھر آہستہ آہستہ ہم ایک دوسرے کو پسند بھی کرنے لگے۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی اٹلی میں11 دسمبر 2017ء کو ہوئی اور اب تو اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے، جس کا نام ’ویمیکا کوہلی‘ ہے۔

Related Articles