یوگی نے خاتون بااختیاری ریلی کودکھائی ہری جھنڈی
بلرامپور:مارچ۔ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کے دوسرے میعاد کار کا ایک سال مکمل ہونے کی مناسب سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یہاں خاتون بااختیاری ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نرمتا شریواستو نے بدھ کو بتایا کہ ریلی میں گورکھپور، گونڈہ، اور بلرامپور اضلاع میں تعینات کل 35 خاتون کانسٹیبل کو شامل کیا گیا ہے۔ بلرامپور سے شروع ہوئی یہ ریلی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ہے۔ مشن شکتی کو موثر بنانے کے لئے خاتون پولیس اہلکار کے ذریعہ نکالی گئی بیداری ریلی اجودھیا، لکھنؤ، کانپور، ہمیر پور، ارئی، جالون،جھانسی ہوتے ہوئے للت پور میں اختتام پذیر ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مشن شکتی کو مزید موثر بنانے کے لئے نوراتر کے موقع پر آدی شکتی ماں پاٹیشوری دیوی پاٹن دھام بلرامپور میں خاتون پولیس اہلکار کے ذریعہ نکالی جارہی بیداری ریلی کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔