آسٹریلیا میں مسلسل بارش سے سیلابی صورت حال

کینبرا ،مارچ۔ آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ میں مسلسل بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ ریاست میں 2011ء میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب سے برسبین کے شمال مغرب میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں 97 افراد کو فضائی آپریشن سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ بیان مین بارش کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔

Related Articles