شادی کے ایک دن بعد دْلہا ٹریفک جام میں دلہن کو چھوڑ کر فرار
بنگلورو،مارچ۔ بنگلورو میں ایک دلہا اپنی سابقہ گرل فرینڈ کی جانب سے بلیک میل کرنے کے خوف سے شادی کے ایک دن بعد دلہن کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 16 فروری کو پیش آیا، جب کئی روز تک دلہے کا کوئی پتا نہ چل سکا تو پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دلہا اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھا جب ایک سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا، موقع دیکھ کر وہ دلہن کو گاڑی میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص کو اس کی سابقہ گرل فرینڈ ذاتی نوعیت کی ویڈیوز اور تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں دے رہی تھی۔دلہن نے تصدیق کی کہ دلہے نے مجھے اپنی سابقہ محبوبہ کے بلیک میل کرنے کے بارے میں بتایا تھا لیکن میں نے اسے یقین دلایا تھا کہ میں اس کے ساتھ ہوں۔دلہن کا کہنا تھا کہ اسے شادی سے پہلے ہی دلہے کے افیئر سے آگاہ کر دیا گیا تھا لیکن اس نے پھر بھی شادی کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ شوہر کی جانب سے اپنے سابق تعلق کو ختم کرنے کا یقین دلایا گیا تھا۔دلہن نے مزید بتایا کہ اس کے شوہر میں خودکشی کے رحجانات بھی تھے تاہم پولیس نے لاپتہ دلہا کی تلاش شروع کردی ہے۔