مودی 18 مارچ کو انڈیا ٹوڈے کنکلیو سے خطاب کریں گے
نئی دہلی، مارچ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس ہفتے راجدھانی میں انڈیا ٹوڈے کنکلیو 2023 میں ‘دی ایج آف انڈیا’ پر ایک سیشن سے خطاب کریں گے۔منتظمین کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق دو روزہ کانفرنس 17 مارچ سے شروع ہو رہی ہے اور وزیر اعظم مودی 18 مارچ کو رات 8-9 بجے سیشن سے خطاب کریں گے۔کانفرنس میں مدعو مقررین میں مرکزی وزراء امت شاہ، ڈاکٹر ایس جے شنکر، کرن رجیجو، اسمرتی ایرانی، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، سابق چیف جسٹس جسٹس ایس اے بوبڈے اور یو یو للت، سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم، طبی سائنسدان ڈیوڈ سنکلیئر سمیت سیاست، انصاف اور تفریحی دنیا کی کئی معروف شخصیات مختلف سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ریلیز میں کہا گیا کہ جب پوری دنیا سیاسی اور اقتصادی بحران سے دوچار ہے اور ہندوستان امید کی کرن بن کر ابھرا ہے، دنیا کے سب سے بااثر لیڈروں میں سے ایک وزیر اعظم مودی ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔کانفرنس کے دیگر نمایاں مقررین میں تمل ناڈو کے وزیر خزانہ پی ٹی آر تھیاگراجن، جی 20 کے لیے ہندوستان کے شیرپا امیتابھ کانت، ایرانی سماجی کارکن صنم ناراگھی اینڈرلینی، افغان سیاست دان فوزیہ کوفی، کاروباری شخصیت سنجیو گوئنکا اور انیل اگروال اور بہت سے لوگ شامل ہیں۔