امریکہ نے یوکرین کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے فوجی پیکج کا اعلان کیا
واشنگٹن، مارچ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے نئے فوجی پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس میں ہیمارس، ہوتزر اور بریڈلی جیسے فائٹنگ وہیکل کے لئے گولہ بارود شامل ہے۔مسٹر بلنکن نے کہا، صدر جو بائیڈن کے ایک وفد کے طور پر، میں اگست 2021 سے یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں اور آلات کے اپنے 33 ویں ڈراڈاون کومجاز کررہا ہوں، جس کی قیمت 40 کروڑ ڈالر ہے۔ اس فوجی امدادی پیکج میں امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ ہیمارس اور ہوتزر توپوں کے لئے مزید گولہ بارود شامل ہے، جسے یوکرین مؤثر طریقے سے اپنے دفاع کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اس میں بریڈلی انفنٹری فائٹنگ وہیکلز کے لیے گولہ بارود، آرمڈ وہیکل لانچ کئے گئے پل، مسمار کرنے والا گولہ بارود اور سامان، دیگر دیکھ بھال، تربیت اور مدد بھی شامل ہے۔