بھارتی ہدایت کار اپنی ڈیبیو فلم کی ریلیز سے چند روز پہلے انتقال کرگیا

نئی دہلی ،مارچ۔ بھارت میں ملیالم فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر جوزف منو جیمز انتقال کرگئے، مبینہ طور پر وہ ہیپاٹائٹس کا علاج کروا رہے تھے لیکن صحتیاب نہ ہوسکے، وہ 31 برس کے تھے۔ ان کا انتقال بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم ‘نینسی رانی’ کی ریلیز سے چند روز قبل ہوا تھا۔ اجو ورگیز جنہوں نے ‘نینسی رانی’ میں جوزف منو جیمز کے ساتھ کام کیا، نے ان کی بے وقت موت کے بارے میں جاننے کے بعد دلی تعزیت کا اظہار کیا۔جوزف منو جیمز نے شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ ایکٹر ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 2004 میں سبو جیمز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘آئی ایم کیوریئس’ میں بطور چائلڈ ایکٹر کام کیا۔ جوزف منو جیمز نے ملیالم، کنڑ اور ہندی فلم انڈسٹریز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ ان کی آخری رسومات اتوار کو ادا کی گئیں۔

Related Articles