شاہ چارلس کی فوجی تربیت لینے والے یوکرینی اہلکاروں سے ملاقات

لندن،فروری۔شاہ چارلس سوم نے برطانیہ میں تربیت حاصل کرنے والے یوکرینی فوجیوں سے ملاقات کی۔ شاہ چارلس نے مرکزی انگلینڈ کے علاقے ولٹ شائر میں ٹریننگ سائٹ کا دورہ کیا جہاں 200 اہلکاروں نے نیوزی لینڈ کے آرمی میجر ٹونی ہیرس کی زیر نگرانی 5ہفتوں کی بنیادی کامبیٹ ٹریننگ مکمل کی ہے اس دوران فوجی اہلکاروں نے خندق پر حملے کا فرضی مظاہرہ بھی کیا20ہزار یوکرینی فوجی رواں برس برطانیہ میں تربیت حاصل کرینگیشاہ چارلس نے رواں ماہ کے آغاز میں یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی سے لندن کے بکنگھم محل میں ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ برطانوی فوج نے 6 ماہ میں 10 ہزار یوکرینی فوجی اہلکاروں کی تربیت کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

Related Articles