فیڈ ریزرو کی شرح سود میں اضافے کے امکان کی وجہ سے مارکیٹ گرا
ممبئی، فروری ۔امریکی فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں ایک بار پھر اضافے کے امکان سے عالمی منڈی میں گراوٹ سے مایوس سرمایہ کار مقامی سطح پر آئی ٹی، ٹیک، ٹیلی کام اور رئیلٹی سمیت پندرہ گروپوں میں فروخت کے دباؤ کے تحت آج اسٹاک مارکیٹ گزشتہ مسلسل تین دنوں سے اپنی رفتار کھو کر آدھے فیصد سے زیادہ نیچے گر کر بند ہوا۔بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 316.94 پوائنٹس یا 0.52 فیصد گر کر 61002.57 پوائنٹس پر آگیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 91.65 پوائنٹس یا 0.51 فیصد گر کر18ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 17944.20 نمبر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.75 فیصد گر کر 24,685.27 پوائنٹس اوراسمال کیپ 0.24 فیصد گر کر 28,046.40 پوائنٹس پر آگیا۔اس دوران بی ایس ای پر کل 3590 کمپنیوں کی شیئروں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1945 میں کمی جبکہ 1503 میں اضافہ رہا وہیں 142 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح، این ایس ای میں 33 کمپنیوں میں فروخت ہوئی جبکہ باقی 17 میں خریدی ہوئی۔بی ایس ای کے 15 گروپوں میں گراوٹ کا رجحان تھا۔ اس دوران کموڈٹیز 0.08، سی ڈی 0.37، ایف ایم سی جی 0.26، فنانشل سروسز 0.96، ہیلتھ کیئر 0.86، آئی ٹی 1.06، ٹیلی کام 1.30، یوٹیلٹیز 0.23، آٹو 0.66، بینکنگ 1.23، کنزیومر ڈیوربلز 0.56،دھاتیں 0.31،توانائی 0.36، ریئلٹی اور ٹیک گروپ کے شیئر 1.17 فیصد کمزور رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں رجحان منفی رہا۔ اس دوران برطانیہ ایف ٹی ایس سی 0.24، جرمنی کا ڈیکس 0.82، جاپان کا نکئی 0.66، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.28 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.77 فیصد گر گیا۔