شادی کا استقبالیہ: کیارا کا منفرد انداز اور ڈائمنڈ نیکلس توجہ کا مرکز بن گیا
ممبئی،فروری۔بالی وڈ کی خوبرو جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے استقبالیے میں دلہن کا انگلش اور انڈین ٹچ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔7 فروری کے روز جیسلمیر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ جوڑی سدھارتھ اور کیارا کا ریسیپشن 12 فروری کو ممبئی میں ہوا جس میں بالی وڈ شخصیات سمیت دلہا اور دلہن کے عزیزواقارب بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ استقبالیہ کیلئے سدھارتھ نے جہاں سیاہ رنگ کے کوٹ کا انتخاب کیا وہیں کیارا کا گاؤن اور گلے میں خوبصورت قیمتی ایمرالڈ کا نیکلس مہمانوں سمیت مداحوں کی توجہ کا مرکز بنارہا۔کیارا نے اپنی شادی کے استقبالیے کیلئے روایتی دلہنوں کی طرح لہنگے کے بجائے انڈین اور ویسٹرن طرز پر تیار کیے گئے سفید اور سیاہ رنگ کے امتزاج سے تیار مونوکرام فرشی گاؤن کا انتخاب کیا، کیارا نے روایتی یا ہیوی ہیئر اسٹائلنگ کے بجائے لو بن اور ہلکے نیچرل لک میک اپ کا انتخاب کیا۔کیارا ایڈوانی کے ریسیپشن لک کو جو چیز خوبصورتی بخش رہی تھی وہ کیارا کا خوبصورت ایمرالڈ ڈائمنڈ نیکلس تھا۔