شیوراج نوجوانوں سے متعلق دو پروگراموں میں شرکت کریں گے
بھوپال، فروری ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان آج نوجوانوں سے متعلق دو پروگراموں میں حصہ لیں گے۔سرکاری معلومات کے مطابق، مسٹر چوہان سب سے پہلے مدھیہ پردیش جن ابھیان پریشد اور منصوبہ بندی، اقتصادی اور شماریات کے محکمے کی طرف سے منعقد ہونے والے کمیونٹی لیڈر شپ یوتھ اجتماع میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام سوشل ورک گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے 22 ہزار طلباء کی ریاستی سطح کی کانفرنس ہے۔یہ پروگرام 18 سے 29 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ’ارن وائل لرن ‘ ماڈل پر مبنی ایک انٹرنشپ پروگرام ہے۔