ہری ونش راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب
نئی دہلی، جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے رہنما ہری ونش کو آج متفقہ طور پر راجیہ سبھا کا ڈپٹی چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔
مسٹر ہری ونش دوبارہ ایوان بالا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب کیے گئے ہیں۔ ان کی مدت کار حال ہی میں ختم ہوئی تھی اور دوبارہ ان کا انتخاب ایوان بالا کے لیے ہوا تھا۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کو بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے لیے انھیں دو امیدواروں کے حق میں تجویز ملی ہے۔ جے ڈی یو کے ہری ونش کو ڈپٹی چیئرمین منتخب کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جے پی نڈا نے تجویز پیش کی ہے اور ایوان کے لیڈر تھاور چند گہلوت نے اس تجویز کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما منوج جھا کو ڈپٹی چیئرمین منتخب کرنے کی تجویز دی ہے۔ کانگریس کے رہنما آنند شرما نے اس تجویز کی حمایت کی۔ ڈی ایم کے‘ کے تروچی شیوا اور سماجوادی پارٹی کے جاوید علی نے بھی مسٹر جھا کی حمایت میں تجویز دی۔