سعودی آرامکو کے ڈیجیٹل تبدیلی کاعمل تیزکرنیکے لیے7.2ارب ڈالرکے معاہدےسعودی آرامکو کے ڈیجیٹل تبدیلی کاعمل تیزکرنیکے لیے7.2ارب ڈالرکے معاہدے

ظہران،جنوری ۔ دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو نے ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل تیزکرنے کے لیے مجموعی طور پر 7.2 ارب ڈالر مالیت کے 100 سے زیادہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دست خط کیے ہیں۔ان معاہدوں پرسعودی عرب کے شہرظہران میں منعقدہ ساتویں سالانہ آئی کے ٹی وی اے فورم کے موقع پردست خط کیے گئے۔سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ایک پائیدار، متنوع اورعالمی سطح پر مسابقتی صنعتی ماحولیاتی نظام کوآگے بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس سال کے آئی کے ٹی وی اے فورم نے 63 فی صد مقامی مواد (سعودی کمپنیوں کے ساتھ سودے) حاصل کیا ہے۔ گذشتہ سال منعقدہ فورم میں اس کی شرح 59 فی صد تھی۔

Related Articles