کشتواڑ: پڈر میں برفانی تودا گر آیا، جانی یا مالی نقصان نہیں
جموں ،جنوری۔جموں وکشمیر کے کشتوار ضلع کے پڈر علاے میں جمعے کے روز ایک برفانی تودا گر آیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز کشتواڑ کے پڈر علاقے میں ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دریں اثنا حکام علاقے میں تازہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق علاقے کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے احتراز کریں۔انہوں نے کہا کہ حکام نے لوگوں کو مدد کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرس بھی فراہم کئے ہیں۔بتادیں کہ ڈویژنل انتظامیہ نے پہلے ہی بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کی پیشین گوئی کی ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی۔