پراسرار ویڈیو، خاتون نے اپنے فوت شدہ شوہر کو ریسٹورنٹ کے پروموشنل کلپ میں دیکھ لیا
لندن،جنوری۔ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے شوہر کو ایک بھارتی ریسٹورنٹ کے ایک پروموشنل ویڈیو میں دیکھا ہے حالانکہ وہ 2014 میں فوت ہو گیا تھا۔انگلینڈ کے علاقے ویسٹ سسکس کے گاؤں ویسٹ بورن میں ریسٹورنٹ ’’سپائس کاٹیج‘‘ کی ویب سائٹ پر موجود ایک فوٹیج پر بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا تبصرے سامنے آئے ہیں۔ یہ ویڈیو کلپ اس ماہ کے شروع میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق وڈیو کلپ میں لوگوں کو ڈنر کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ملازمین ریسٹورنٹ کے سرپرستوں کے درمیان گھوم رہے ہیں۔ کلپ کا اختتام ملازمین کی تالیوں کی گونج سے ہوا۔اس کلپ کو ریستوراں کے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا گیا تھا، اس کلپ پر لوسی واٹسن نے تبصرہ کیا کہ فوٹیج کتنی پرانی ہے؟ اس کے شروع میں میرے مرحوم شوہر اور بیٹا موجود ہیں۔ میرے شوہر 2014 میں فوت ہو گئے تھے۔ ریسٹورنٹ نے جواب میں کہا ہیلو لوسی، یہ سن کر افسوس ہوا۔ یہ فوٹیج پچھلے ہفتے ریکارڈ کی گئی تھی‘‘۔ریستوراں نے 16 جنوری کو مندرجہ ذیل عنوان کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کی تھی : نیا سال، نیا موڈ! گذشتہ کچھ ہفتوں سے ہم اپنے کھانے کے تجربے کو ناقابل فراموش بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، بہترین ذائقوں کے بہترین امتزاج کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ پرانی خاندانی ترکیبوں سے متاثر کلاسک اور منفرد پکوانوں کے ساتھ۔ریسٹورنٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سینکڑوں تبصرے موصول ہوئے، جنہوں نے اس عجیب وغریب ویڈیو کے متعلق میں اپنی تھیوریز شیئر کیں۔ مسز واٹسن یا ریسٹورنٹ کی جانب سے ان سوالات کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی معاملہ کی حقیقت کیا ہے۔