امریکا نے ترکیہ کو لڑاکا طیارے دینے کی منظوری دے دی

واشنگٹن ،جنوری۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ترکیہ ایف 16طیاروں کی منظوری دے دی۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ کو نئے لڑاکا طیاروں کی فروخت اور موجودہ ایف 16کی جدید کٹس کے بارے میں اپنے فیصلے سے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی متعلقہ کمیٹیوں کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق توقع ہے کہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے متعلقہ قرار داد کو کانگریس کے سامنے پیش کرنے کے بارے میں آئندہ ہفتے سرکاری اعلان کر دیا جائے گا۔

Related Articles