سدارامیا صرف ایک سیٹ سے الیکشن لڑیں گے
بنگلورو، جنوری۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اگلے اسمبلی انتخابات میں دو سیٹوں سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔یہاں نامہ نگاروں کو جواب دیتے ہوئے مسٹر سدارامیا نے کہاکہ ‘کس نے کہا کہ میں دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میں ایک حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میں نے واضح کر دیا ہے۔‘‘کانگریس لیڈر نے حال ہی میں عوامی طور پر اس بار کولار سیٹ سے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی اگر ہائی کمان اجازت دے ۔اس سے پہلے مسٹر سدارامیا نے 2018 میں دو سیٹوں چامنڈیشوری اور بادامی سے الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے بی جے پی کے بی سری رامولو کو شکست دے کر بادامی سیٹ جیت لی لیکن چامنڈیشوری سیٹ جنتا دل (سیکولر) سے ہار گئی۔مسٹر سدارامیا کے دو سیٹوں سے الیکشن لڑنے کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں جب ایک پجاری نے ان کے بیٹے اور ایم ایل اے یتیندرا سدارامیا سے کہا کہ ان کے والد کا دو سیٹوں سے انتخاب لڑنا ایشور کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ بادامی بہت دور ہے اور وہ ہر روز حلقہ کے لوگوں سے نہیں مل پاتے ہیں اس لئے انہوں نے اس بار بنگلورو کے قریب ایک حلقہ سے انتخاب لڑنے کا سوچا۔شکست کے خوف سے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کے الزام پر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ‘اگر نریندر مودی دو سیٹوں سے الیکشن لڑتے ہیں تو وہ ایک بڑے لیڈر ہیں۔ اگر میں ایسا کرتا ہوں تو مجھے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایسا رویہ نہیں ہونا چاہیے۔