ریتک روشن ہمارے پرابھاس کے مقابلے میں کچھ نہیں، راج مولی
چنئی،جنوری۔بھارتی فلم ساز ایس ایس راج مولی نے ایک پرانی ویڈیو کہا تھا کہ بالی ووڈ کی ہندی سنیما کے اداکار ریتک روشن جنوبی بھارت کی تلگو اداکار پرابھاس کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے۔میڈیا کے مطابق تلگو فلموں کے معروف فلمساز ایس ایس راج مولی نے دونوں اداکاروں کے درمیان یہ تقابل 2008 میں اس وقت کیا تھا جب انہوں نے پرابھاس کی فلم ’بلا‘ کا ٹریلر جاری کیا تھا۔انہوں نے دونوں اداکاروں کے بارے میں یہ رائے فلم ’بلا‘ کی چند وڑول دیکھنے کے بعد دی تھی۔ راج مولی کی اس ویڈیو پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل بھی سامنے آیا ہے اور بعض نیٹ یوزرز نے راج مولی پر اس حوالے سے کڑی تنقید کی ہے۔ راج مولی کا کہنا تھا کہ جب دو برس قبل فلم دھوم ٹو ریلیز ہوئی تو میں حیران ہوا کہ صرف بالی ووڈ ہی اتنی معیاری فلمیں کیوں کر بنا رہی ہے۔ کیا ہمارے پاس ساؤتھ میں ریتک روشن جیسا ہیرو نہیں؟بعد میں نے ’بلا‘ کے صرف گیت، پوسٹر اور ٹریلر دیکھے اور میں یہی چیز کہہ سکتا ہوں کہ ریتک روشن پرابھاس کے سامنے کچھ نہیں۔