چین اور کووڈ سے متاثرہ ممالک سے آنے والے لوگوں کو آر ٹی پی سی آر رپورٹ دینا ہوگی
نئی دہلی، جنوری ۔ حکومت نے واضح کیا کہ کووڈ ٹیسٹ – آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ چین اور دیگر کووڈ سے متاثرہ ممالک کے راستے ہندوستان پہنچنے والے تمام لوگوں کے لیے لازمی ہوگی۔پیر کو متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بھیجے گئے ایک خط میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے انڈر سکریٹری لو کمار نے کہا کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر ان ممالک سے ہندوستان آنے والے تمام لوگوں کو اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا اور ان کی آر ٹی۔پی سی آر رپورٹ کو ائر سوویدھا پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ یہ رپورٹ سفر کے آغاز سے 72 گھنٹے کے اندر ہونی چاہیے۔خط میں کہا گیا ہے کہ دوسرے ممالک کے لوگوں کو ان ممالک سے ہوکر ہندوستان آنے والے لوگوں کو آر ٹی پی سی آر رپورٹ کو ائرسوویدھا پورٹل پر ڈالنا ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان آنے والے تمام مسافروں کو ہوائی اڈوں پر رینڈم اسکریننگ سے گزرنا ہوگا۔