ایئر مارشل پنکج موہن سنہا نے ہندوستانی فضائیہ کی مغربی فضائی کمان کی ذمہ داری سنبھال لی
نئی دہلی، جنوری۔ایئر مارشل پنکج موہن سنہا نے یکم جنوری 2023 کو ہندوستانی فضائیہ کی مغربی فضائی کمان کی ذمہ داری سنبھالی۔ایئر مارشل نیشنل ڈیفنس اکیڈمی واقع پْنے کے گریجویٹ ہیں اور جون 1985 میں انہوں نے ہندوستانی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ وہ معروف ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن کے سابق طالب علم ہیں۔ایک تجربہ کار فائٹر پائلٹ، زمرہ ‘اے’ کے کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر، فائٹر اسٹرائیکر لیڈر، انسٹرومنٹ ریٹنگ انسٹرکٹر اور ایگزامینر ایئر مارشل سنہا 4500 گھنٹے سے زیادہ فلائنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔37 سال پر محیط اپنے سروس کیرئیر میں ائیر مارشل اہم کمانداری اور اسٹاف کی ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ ان ذمہ داریوں میں ان میں ایک فائٹر اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر،فلائنگ اسٹیشن پر چیف انسٹرکٹر (فلائنگ)، ٹریننگ کوآرڈینیشن آفیسر برائے رائل ایئر فورس ویلی برطانیہ جہاں اس نے ہاک ہوائی جہاز اڑایا، ایئر ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل ڈائریکٹر پرسنل آفیسر، ایک باوقار ایئر فورس اسٹیشن میں کمانڈنگ ایئر آفیسر، ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ائیر اسسٹنٹ سے چیف آف دی ائیر اسٹاف اور اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف آپریشنز (حملہ) کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔ وہ ایک پریمیئر فائٹر اسکوارڈن کے کموڈور کمانڈنٹ ہیں اور موجودہ تقرری سے قبل ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل ایئر آپریشنز تھے۔ایئر مارشل پنکج موہن سنہا ایئر مارشل ایس پربھاکرن کے جانشین گے جو 31 دسمبر 2022 کو ہندوستانی فضائیہ میں 39 سال سے زیادہ نمایاں ترین خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہو گئے۔