کترینہ اور وکی نئے سال کی چھٹیاں منانے کہاں گئے ہیں؟

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف نے اپنے مصروف شیڈول سے وقفہ لے کر نئے سال کی چھٹیاں منانے کے لیے ممبئی سے اْڑان بھرلی ہے۔کترینہ کیف اور وکی کوشل کو ممبئی ایئرپورٹ پر ریاست راجستھان کے ضلع بالی میں موجود جاوائی لیپرڈ سفاری کے لیے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اب کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنگلی حیات کے اردگر گھومتی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وکی کوشل اور کترینہ کیف کی ایک دلکش تصویر بھی شامل ہے۔اس تصویر میں اداکارہ کو ڈینم جمپ سوٹ اور ٹوپی کے ساتھ سیاہ اور سفید رنگ کی چیکرڈ شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وکی کوشل کو بلیک ٹی شرٹ اور کارگو پیٹ کے ساتھ سبز رنگ کی جیکٹ، سن گلاسز لگائے، سیاہ رنگ کی ٹوپی پہنے نظر آرہے ہیں۔وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی گزشتہ سال دسمبر میں راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور میں ہوئی تھی اور رواں ماہ اس معروف جوڑی نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پہاڑوں پر منائی تھی۔یہ جوڑی بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے پسند کی جانے والی شادی شدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں جوکہ اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں اور ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد ہے۔
.

Related Articles